Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

لاہور:چینی مقررہ ریٹ سےمہنگی بیچنے پر6افرادگرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 1 year ago

لاہور میں چینی کی مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر 4 دکانوں کو سيل اور 6 افراد کو گرفتار کرليا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی کی جانب سے کارروائی کے دوران 40 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاہنہ کے علاقے میں بھی کارروائی کی گئی۔

ضلعی انتظاميہ نے گوداموں پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار ميں ذخيرہ کی گئی چينی برآمد کرلی ہے جبکہ 2گودام کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چينی کی فی کلو قيمت 85 روپے مقرر کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube