لاہور میں برکی روڈ پر گیس دھماکے سے عمارت منہدم ہونے پر 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق واقعہ پنگالی گاؤں میں پیش آیا جہاں گھر میں گیس بھر گی تھی اور آگ جلانے سے گیس کا دھماکا ہوا۔
زخمیوں کو میو اور سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت ہارون، شیری، علی اور انوش کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ابتدائی ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا جبکہ سیکنڈری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔