کراچی میں تين مختلف مقامات پر لوہے کے بھاری ٹکڑے گرنے سے شہری الجھن کا شکار ہوگئے۔
ايس ايس پی ويسٹ کے مطابق جمعہ کو ہارون آباد ميں فيکٹری بوائلر پھٹا تھا جس کے ٹکڑے مختلف مقامات پر گرے لیکن آسمان سے کوئی وزنی چيز نہيں گِری۔
مل مالک کے مطابق پاک کالونی کے قريب آئرن مل کا رولنگ پلانٹ پھٹ گيا تھا جس کے لوہے کے پرزے شیر شاہ کے مکان اور میوہ شاہ قبرستان میں گرے۔
شہری اس بات سے پریشان تھے کہ شاید لوہے کے ٹکڑے آسمان سے گرے تھے۔