Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے بچے کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2231459" align="alignnone" width="801"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

لاہور کے چڑیا گھر میں اتوار کو سفید ٹائیگر کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد لاہور زو میں سفید ٹائیگر کی تعداد 6 ہوگئی۔

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید ٹائیگر کے بچے کو اس کی ماں کی جانب سے حملے کے بعد غیر روایتی طریقے سے فیڈ کرایا جارہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق دنیا بھر میں سفید ٹائیگرز کی تعداد 3 ہزار 200 رہ گئی ہے، اب جنگلوں میں ان کے وجود سے متعلق کچھ علم نہیں۔

اس سے قبل 4 فروری کو لاہور زو میں سفید ٹائیگر کے 2 بچے مر گئے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور زو کا کہنا تھا کہ دونوں بچے گزشتہ 12 روز سے ڈائیریا میں مبتلا تھے، دونوں بچے پیٹ کی خرابی کے باعث شدید اسہال اور خون کی الٹیاں کررہے تھے، انہیں مختلف ادویات دی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر لاہور زو کے ایک منتظم کا کہنا تھا کہ ان دونوں بچوں نے مرنے سے 2 روز قبل کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان بچوں کو غیر معیاری دودھ اور گوشتھ دیا گیا تھا، اس کے باوجود کہ ابتدائی مہینوں میں ٹائیگر کے بچوں کو زیادہ مقدار میں گوشت نہیں دیا جاتا۔

بعد ازاں یہ کہا گیا تھا کہ سفید ٹائیگر کے دونوں بچوں کا انتقال کرونا وائرس کے باعث ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube