Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بسوں میں مسافروں کی جیب کاٹنے والا جیب کترا گرفتار، موٹروے پولیس

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 1 year ago

رپورٹر: محمد ارشاد

رینالہ خورد میں موٹروے پولیس نے بسوں میں مسافروں کی جیب کاٹنے والے جیب کترے کو گرفتار کرلیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ این 5باٸی پاس کے قریب  بس کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا گیا۔ جیب کترے نے خود کو  پولیس  افسر کے طور پر متعارف کرایا۔پٹرولنگ افسران کی پوچھ گچھ پر مسافر نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

موٹروے پولیس نےملزم کا تعاقب کرکے گرفتارکرلیا۔ ملزم کی تلاشی لینے پرکریڈٹ کارڈ اور جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ نمبر14 سائرہ طارق نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ ملزم 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔

موٹروے پولیس نے مزید تفتیش کے لیےملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ بس کا عملہ بھی ملزم کے ساتھ جیب تراشی میں شامل نکلا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube