موٹر وے پولیس نے کراچی سے چوری کی گئی گاڑی حیدرآباد میں پکڑ لی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
ہفتہ کی رات حیدر آباد میں موٹر وے پولیس نے جامشورو کے علاقے میں کارروائی کرکے چوری کی گاڑی کو قبضے میں لیا۔
ملزمان چوری شدہ گاڑی میں حیدرآباد پہنچے تھے۔ پولیس نے مشکوک جان کر گاڑی کو روکا ، تاہم ملزمان نے گاڑی نہیں روکی۔ تعاقب کرنے پر 2 ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
گاڑی کی گمشدگی کی ایف آئی آر کچھ روز قبل کراچی کے تھانے گلشن اقبال میں درج کی گئی تھی۔ مذکورہ گاڑی گلشن اقبال تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔