سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں باپ نے زمین کے تنازع پر بیٹے، حاملہ بہو اور پوتے پوتی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی کاکیاں کے علاقے میں عدنان نامی شخص اور اس کے اہلخانہ کو ڈنڈوں اور فائرنگ کے ذریعے موت کے گھاٹ اتاردینے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
مقتول عدنان کی ساس نے بتایا کہ ان کے درمیان جگہ پر تنازع چل رہا تھا، جس پر ملزم نے اپنے بیٹے عدنان اس کی حاملہ بیوی مشال اور 2 بچوں 3 سالہ عبدالہادی اور ڈیڑھ سالہ ہانیہ کو قتل کردیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ قاتل نے پہلے دونوں بچوں کو مارا، خاتون نے دیکھ لیا اور باہر کی جانب بھاگی تاہم ملزم نے اس پر پہلے لوہے کی راڈ سے حملہ کیا اور پھر شاید سر میں گولی بھی ماری ہے۔
لواحقین نے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم بشارت کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرليا جائے گا۔