کراچی کے علاقے گلشن معمار میں زمينوں پر مبينہ قبضے کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی ہوائی فائرنگ کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں زمينوں پر مبينہ قبضے کیخلاف احتجاج علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی، اس دوران پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے دھاوا بول دیا۔
مظاہرين نے پوليس پر پتھراؤ کيا اور ايک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنايا۔ جان محمد بروہی گوٹھ کے مکینوں نے الزام لگايا کہ پولیس لينڈ مافيا کی سرپرستی کر رہی ہے اور ہمارے خلاف مقدمہ درجہ کررہی ہے۔
مکینوں نے مطالبہ کيا کہ لینڈ مافیا کا خاتمہ کيا جائے اور ان کی زمينوں کو بچايا جائے، معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود ہمارے گھر مسمار کئے جارہے ہیں، جو ناانصافی ہے۔