Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

راولپنڈی میں 9سالہ لڑکی ریپ کےبعد قتل

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2021 | Last Updated: 1 year ago

FSD child abuse

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چيچی ميں9 سالہ بچی کے ریپ کے بعد قتل پر لواحقين نے میت کو تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی، 9 سالہ طالبہ گزشتہ شب گھر سے چیز لینے گئی تھی تاہم واپس نہ آئی تو تلاش کرنے پر پڑوسی کے گھر سے لاش ملی۔

بچی کی پھوپھو کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور ہمارے سامنے سزا دیں۔

دوسری جانب ورثاء کی نشاندہی پر محلے دار کو گزشتہ رات ہی گرفتار کرلیا گیاتھا۔

ایس ایس پی آپریشن شعیب محمود کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ایس ایس پی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے مقتولہ بچی کی قریبی قبرستان میں تدفین کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube