وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت معروف ترین شخصیات کی جانب سے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی کرونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں‘۔
Best wishes to Prime Minister @ImranKhanPTI for a speedy recovery from COVID-19.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2021
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے دعا کی۔
I have come to know that Prime Minister @ImranKhanPTI has tested positive for COVID. May Allah grant him full & speedy recovery.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) March 20, 2021
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بھی لگوائی تھی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ ’کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔