Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پی ڈی ایم میں دراڑ پڑگئی ہے، نوازشریف کا اعتراف

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 1 year ago

سابق وزیراعظم نوازشریف نےاعتراف کیا ہے کہ پی ڈی ايم ميں دراڑ پڑ گئی ہے۔

سماءکےنمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق منگل کی شب پی ڈی ایم کے اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔

آصف زرداری نے جب نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تونوازشریف نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی ہےلیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان جو فيصلہ کريں گے وہ قبول ہوگا۔نوازشريف نے کہا کہ عمران خان کی جگہ کوئی اور آجائے تو اس سےکیا فرق پڑےگا،آئین کی حدود میں سب نے اپنا کام کرنا ہے اورصرف چہرےبدلنے کيلئےعدم اعتماد ہمارا مقصد تھا نہ ہے۔ نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ جو فیصلہ کریں لیکن ہمارا موقف طے ہے کہ استعفوں کے بغیر کسی مارچ اور کسی چیز کا فائدہ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے آخری لمحات میں ميڈيا پرآصف زرداری کے بيانات چلنے پرسابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ٹی وی اسکرين شاٹس دکھاتے ہوئے احتجاج کيا اور کہا کہ ابھی توتقرير ختم نہيں ہوئی اور بيانات چلنا شروع ہوگئے،یہ انتہائی نامناسب بات ہےاور يہ کيسے ہوگيا۔

اجلاس ميں بلاول بھٹوزرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اورپنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کی بات کی لیکن اس پرکوئی متفق نہ ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube