ليگی رہنما شاہد خاقان عباسی نےایوان میں کیمرے لگانے کی ذمہ داری حکومت اور صادق سنجرانی پر ڈال دی۔انھوں نے اس معاملےکی تحقيقات کے ليےانکوائری کميشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبيرسے خصوصی بات کرتےہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہراميدوارجيت کی اُميد ليے اليکشن لڑتا ہے۔شکست ہونی ہے توہوجائے گی ليکن يہ کيمروں سے نہيں ہونی چاہيے۔
انھوں نے کہا کہ اب پولنگ بوتھ ميں کيمرے بھی نکل آئے ہيں۔سينيٹ کےچيمبرزميں کيمرےلگائےگئےاورکسی کوپتانہيں کہ کون ذمےدارنہيں۔
خاقان عباسی نے سوال کیا کہ سيکريٹری اور چيئرمين سےپوچھيں کہ کیمرے لگنےکےوقت آپ کياکررہےتھے۔اس معاملےميں انکوائری کے ليے اسٹيٹ کميشن بنائے۔چيئرمين سينيٹ صدر بنتا ہےاورہم نے اس کا تماشا لگا ديا ہے۔