[caption id="attachment_2212209" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ریاستیں اور معاشرے اخلاقی اقدار کھو دیتے ہیں وہاں این آر او جیسے معاہدے جنم لیتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر آنجہانی برطانوی جج پیٹرک ڈیولن کے قول کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں برطانوی سیاست دان ایڈمنڈ برکی اور امریکا کے فائیو اسٹار جنرل ڈگلس مک آرتھر کے اقوال کو بھی شیئر کیا اور کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ، بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کیا، اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کیلئے مختلف قوانین ہونا تھے۔ نبی کریمﷺکافرمان ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون قومیں کی تباہی کا سبب بنے ہیں۔
Our Prophet PBUH said "many nations before you were destroyed when there was one law for the powerful and another for the weak." Throughout history moral decay & corruption have destroyed states because without moral authority states cannot deliver justice. pic.twitter.com/Dy8dwLhskG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 11, 2021