Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش،سپریم کونسل کااجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 1 year ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش ہوگی یا نہیں؟ سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ سپریم کونسل کے قائدین مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

ایوان بالا کی بڑی سیٹوں پر الیکشن جیتنے کا مشن۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر غور ہوگا۔ ملکی صورت حال اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیگی۔ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔

وزيراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل لاہور ميں جوڈيشل کمپليکس ميں پيش ہوں گے۔

مسلم ليگ ن کے صدر شہباز شريف کو لاہور کی احتساب عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

کرونا کے بڑھتے کيسز نے پھرخطرے کی گھنٹی بجادی۔ سختياں پھر سے لوٹ آئيں۔ حکومتی پابنديوں پر عمل شروع ہوگيا؟۔

تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کے خلاف جمعیتہ علمااسلام احتجاج کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube