Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

یونیفارم میں خواتین نے اپنے آپ کو منوایا ہے،آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2211089" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ ان خواتین کی قوم کیلئے بڑی خدمات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستانی خواتین کرونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ہمارے بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی۔ ان خواتين نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube