Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لیک ویڈیو میں موجود حکومتی اراکین اسمبلی منظرعام پر

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 1 year ago

سينيٹ اليکشن سے پہلے ووٹوں کی مبینہ خريدو فروخت کی وائرل ويڈيو میں دکھائی دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین قومی اسمبلی منظرعام پر آگئے۔

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان نے ویڈیو میں موجود ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی  ہیں اور ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی۔ تاہم ان دونوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ ویڈیو انہوں نے بنائی یا کسی اور نے۔

دونوں اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارٹی کا بیانیہ جلد آجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے، ہمارا دامن صاف ہے اور ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

سینٹ الیکشن: علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات سے چند روز قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے تھے جبکہ ویڈیو میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ پوچھنے والے اراکین کے چہرے نمایاں نہیں تھے۔

ویڈيو ليک ہونے کے اگلے روز يوسف رضا گيلاني کے بيٹے علي حيدر گيلاني نے پريس کانفرنس ميں اعتراف کيا تھا کہ حکومتی ايم اين ایز سے ملاقاتيں کيں ہيں۔ ووٹ مانگنا ميرا حق ہے دوبارہ ملنا ہوگا تو پھر ملوں گا۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا تھا کہ ميں نے اُن سے کہا کہ اگر آپ کی پارٹی شک کرے توووٹ ضائع کرديں اس سے وہ ووٹ نہ تو حفيظ شيخ کو جائے گا اور نہ ہی یوسف رضا گيلانی کو ملے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube