Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

حکومت کاساتھ نہ دینےکی کوئی وجہ نہیں،خالدمقبول

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت کی اتحادی ہے لہٰذا ساتھ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحريک انصاف کے عشائيے ميں شرکت مصروفيت کے سبب نہيں کی تاہم پی ٹی آئی ااور یم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کی آج ملاقات ہو رہی ہے۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی غلط جگہ غلط لوگوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار اس وقت عبدالحفیظ شیخ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ حکومت نے ان کی پارٹی کے مطالبات پر کچھ اقدامات کیے تو ہیں تاہم جب اطمینان اس وقت ہوگا جب وہ اقدامات نظر آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube