Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

حافظ آباد میں لڑکی نےاپنی سہیلی پر فائرنگ کروا دی

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 year ago

حافظ آباد کے علاقے جلال پور بھٹیاں میں شادی نہ کرنے کی قسم توڑنے پر ایک لڑکی نے اپنی سہیلی کو کرائے کے حملہ آور کے ذریعے زخمی کروادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے منگنی کرنے پر اسکی دوست نے مبينہ طور پر کرائے کے قاتل کو پيچھے لگايا اور ساتھ ہی صرف زخمی کرنے کی تلقين بھی کی۔

زخمی کرنے والے ملزم کو حملے کا کنٹریکٹ دیتے ہوئے مبينہ گفتگو بھی سامنے آگئی جس میں خاتون واردات کا طریقہ بتا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم ندیم کو گرفتار کیا جس کو زخمی خاتون اور گھر والوں نے شناخت پریڈ کے دوران شناخت کرلیا۔ ملزم ندیم اعتراف جرم کر چکا ہے۔

پولیس کے مطابق مبينہ طور پر فائرنگ کروانے والی لڑکی اور اسکا ساتھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرکے گاؤں سے فرار ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube