Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

تیندوے کی موجودگی،مارگلہ نیشنل پارک کا ٹریل 6 بند

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 1 year ago

مارگلہ نیشنل پارک کےٹریل سکس پرمادہ تیندوے شہزادی کی موجودگی کےباعث انتظامیہ نےٹریل کوسیاحوں اور عام افراد کے لیے بند کردیا ہے۔

اسلام آباد میں مارگلہ نیشنل پارک کا ٹریل سکس قدرتی نظاروں سے مالا مال مقام ہے۔روزانہ یہاں ہزاروں افراد آتے ہیں۔گزشتہ دنوں 2 افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کو مارگلہ نیشنل پارک میں دیکھے گئے۔چند لمحےبعدتیندوا شہزادی بھی اسی مقام پر نظر آئی۔شہریوں کی غیرسنجیدگی اور ننگےپاؤں آنے کے پیش نظرانتظامیہ کوٹریل سکس بند کرنا پڑا ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں پرموجود تیندوے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

گلیات میں تیندووں کی بہتات، انسانوں سے ٹکراؤ بڑھ گیا

جنگل میں تیندوں کی خوراک کے لئے جنگلی حیات موجود ہے لہذا انسانوں کو ان سے کوئی خطرہ نہیں تاہم احتیاط ضروری اقدامات کئے گئےہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ان ٹریلز پر سیاحوں کی رجسٹریشن شروع کردی جائیگی جس کےبعد سیاح دوبارہ ان ٹریلز پرآسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube