لاڑکانہ سينٹرل جيل میں قیدیوں کے فون اور واٹس ایپ کے آزادانہ استعمال اور مختلف مقاصد کیلئے باہری افراد سے روابط کے انکشاف کے بعد جیل انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
جيل انتظاميہ کے مطابق قيديوں کا نيٹ ورک آپريٹ ہونے کے انکشاف پر 500 سے زائد موبائل فونز کی نشاندہی کرلی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے ایک اہلکار عبدالقادر چانڈیو اور ڈسپینسر محمد پریل سومرو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق قیدیوں کو فراہم ہونیوالی مذکورہ سہولیات کے ذمہ دار مزید پولیس اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد قیدیوں کو چرس، موبائل، یو ایس بی اور ہینڈ فری جيل ميں پہنچاتے تھے۔
گرفتار ڈسپینسر نے بتایا ہے کہ جیل کے تقریباً تمام قیدیوں کے پاس موبائل فونز موجود ہیں جبکہ جيل میں جوا بھی چلتا ہے اور ان تمام معاملات میں کئی افسر بھی ملوث ہیں۔