Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لاہور ہائیکورٹ نے دودوچہ ڈیم پر تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیدیا

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2172814" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور ہائی کورٹ نے راول پنڈی انتظاميہ کو دودوچہ ڈيم پر تعميراتی کام سے روک ديا۔ ڈیم کیلئے اراضی بیچنے والے افراد نے نو پٹیشنز دائر کر رکھی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ میں درخواست گزار رب نواز اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں ڈیم کیلئے اراضی کا ریٹ 10 سال پہلے دیا گیا تھا۔

درخواست گزاروں کا مزید کہنا تھا کہ 10سال تک منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا۔ 2020 میں ایک نئی فزیبلٹی رپورٹ بنائی گئی جس میں ڈیم کی اراضی 7 ہزار کنال سے بڑھا کر 14 ہزار کنال کردی گئی۔ اب انہیں نیا ریٹ دیا جائے۔

عدالت نے انتظامیہ کو ڈیم پر کام کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو 2 فروری کو تمام دستاویزات کیساتھ طلب کرلیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube