Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی میں موسم جزوی ابر آلود

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2160134" align="alignright" width="999"] کراچی: ابر آلود موسم کا ایک منظر[/caption]

کراچی میں ہفتہ 16 جنوری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی مہں بروز ہفتہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں مطلع جزوی آبر الود رہے گا۔

ہفتہ کے روز دن کے آغاز پر شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد درجہ حرارت بڑھ کر 12 ڈگری تک چلا گیا۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر میں آج شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

[caption id="attachment_2160129" align="alignright" width="999"] کراچی: ابر آلود موسم کا ایک منظر[/caption]

آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں سخت سردی برقرار ہے، جب کہ میدانی علاقے سردی کے ساتھ ساتھ شدید دھند کی لپیٹ میں بھی رہے۔ دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی، جب کہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دھند کی وجہ سے لاہور میں حد نگاہ 300 میٹر، جب کہ کھلے علاقوں میں حد نگاہ 100 میٹر تک ریکارڈ ہوئی۔ موٹر وے پر دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube