سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا یا نہ گرانا عوام کا اختیار ہے۔
بدھ کواحتساب عدالت کے باہرتوشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتےہوئےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ
ہمارا کوئی مطالبہ فوج سےنہیں ہوسکتا کہ وہ ہماری ڈیمانڈز پوری کرے،ایسا مطالبہ کرنا غیر آئینی ہو گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں متفقہ فیصلے ہوتے ہیں،سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔