Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ڈھائی سال گزرگئے، وزرا کارکردگی بہتر بنائیں، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2107751" align="aligncenter" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

وزير اعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے ڈھائی سال گزر چکے ہیں۔ اب اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے ساتھ اپنی کارکردگی بھی بہتر بنائیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو خبردار کیا کہ جو بھی حکومتی پالیسی سے اںحراف کرے، اس کو کابینہ سے نکال دیا جائے گا۔ وزرا اپوزیشن کو ٹف ٹائم دیں اور ہر فورم پر حکومتی بیانیہ مضبوط بنائیں۔

وزیراعظم نے سانحہ مچھ کے بعد کے بحران کی ذمہ دار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے روز ہی چاہتی تھی کہ ہزارہ برادری کے مطالبات پورے ہوں لیکن پی ڈی ایم نے سیاست شروع کرکے معاملہ ہی خراب کر دیا۔ سانحے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نے وزیر توانائی عمر ایوب کو بجلی کے میگا بریک ڈاؤن پر عوام کو خود اعتماد میں لینے کی ہدایت کی جبکہ اسلام آباد میں اسامہ قتل کیس سے متعلق ورثاء کو مطمئین کرنے کا ٹاسک وزیر داخلہ شیخ رشید کو سونپ دیا۔

کابینہ نے سندھ میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کیلئے رینجرز کی تعیناتی سمیت 15 نکاتی ایجنڈے میں سے بیشتر کی منظوری دے دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube