Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سی ای او اسٹیل ملز کے گھر کے باہر دھرنا

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان اسٹيل ملز کے برطرف ملازمین کے اہل خانہ نے سی ای او کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔

سی ای او سمیت کئی افسران گھر پر موجود ہیں جبکہ مظاہرین نے مین گیٹ کی کنڈی لگا دی۔ ملازمین کے بیوی بچوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں سی ای او پاکستان اسٹیل مل کے گھر پر اہم اجلاس ہو رہا تھا۔

جبری برطرفیاں، اسٹیل ملزملازمین نےدھرنا دےدیا

احتجاج کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ مظاہرین نے برطرفی اور تنخواہ بند ہونے پر دھرنا دیا ہے۔

ایک ماہ قبل بھی پاکستان اسٹیل ملز کی ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز نے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف جناح گیٹ اسٹیل ملز پر دھرنا دیا تھا۔

نومبر 2020 میں پاکستان اسٹیل ملزم نے 4 ہزار 544 ملازمین کو فارغ کر دیا کر دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube