Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی میں جولائی،اگست تک گرین لائن کا نظام فعال ہوجائیگا،اسدعمر

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2021 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرین لائن سے جدید ٹرانسپورٹ کا نظام چلتا نظر آئے گا۔ گرین لائن بس کیلئے ٹینڈر کر دیا گیا ہے۔ رواں سال جولائی اگست تک گرین لائن ٹرانسپورٹ کا نظام فعال ہوجائے گا۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر ورزا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاق وعدے پورے کرے گی، پيپلز پارٹی کے دور کی طرح نہيں ہوگا۔ بلاول نے سندھ ميں پيپلز پارٹی کی حکومت بننے کے انچاس سال بعد کہا کہ ابھی ہميں کام کرنے کيلئے وقت چاہيے، يہ وہی لوگ ہيں جو عمران خان کی حکومت بننے کے 2 ہفتے بعد ہی نتيجہ مانگ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ جون 2021 ميں گرين لائن سرجانی سے نمائش تک شروع کر دی جائے گی۔ جولائی ميں جديد ٹرانسپورٹ نظام نظر آئے گا، جب کہ شہر کے صفائی کے نظام سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا لپ نالوں کی صفائی اور تعمیر کیلئے ماڈلنگ کی جاچکی ہے۔ کراچی کو ہمیشہ اس کے حق سے محروم رکھا گیا۔ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ اگلے ہفتے سے پی ڈی ایم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ گرین لائن بس کیلئے ٹینڈر کردیا گیا ہے۔ منصوبے کو جلد عوام کیلئے پیش کردیا جائے گا، اس سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں توازن کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور سستی ٹرانسپورٹ سہولت بھی میسر آسکے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں پہلی بار جديد فائر ٹينڈر منگوائے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کراچی والوں کے لیئے یہ نئے سال کا تحفہ ہے۔ 2 باؤزر سمیت 92 جدید فائر ٹینڈرز کراچی بندرگاہ پر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان خود کراچی آکر فائرٹینڈرز اسٹاک ہولڈرز کے حوالے کریں گے۔ ایم کیو ایم کا بھی ان فائرٹینڈرز سے متعلق اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو واٹر باؤزر کی بہت ضرورت تھی۔ واٹر باؤزر میں جدید پمپس لگے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube