پشاور ميں ليويز اہلکار کے قاتل پوليس اہلکار نکلے، گزشتہ ہفتے فائرنگ کے واقعے ميں ملوث 4 اہلکاروں کو گرفتار اور تھانہ دار کو معطل کرديا گيا۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 3 جنوری کو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی تھی، واقعے میں لیویز اہلکار ریاض جاں بحق ہوگیا تھا۔
پشاور پولیس تحقیقات میں تسلیم کیا ہے کہ لیویز اہلکار پولیس اہلکاروں کی گولی کا نشانہ بنا، واقعے پر 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔