Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اہم خبریں: سانحہ مچھ کے لواحقین کا دھرنا جاری

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago

جمعہ 8 جنوری کی چند اہم خبروں کا احوال۔

سانحہ مچھ کے شہداء کی تدفين اب تک نہ ہو سکی۔ کوئٹہ ميں مغربی بائی پاس پر دھرنا چھٹے روز ميں داخل ہوگیا جبکہ ملک بھر ميں ايم ڈبليو ايم کے دھرنے جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ہزارہ برادری سے اظہار يکجہتی کيلئے آج کوئٹہ جائيں گے جبکہ وزيراعظم کا آج ہی کوئٹہ کے دورے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا۔ انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات اور اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی۔

کراچی ميں سی این جی اسٹيشنز جمعے اور ہفتے کو بند رہيں گے۔

اہلسنت والجماعت نے آج کراچی کی صدیق اکبر مسجد کے باہر کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ رکھا ہے۔

جماعت اسلامی آج کراچی میں پاسپورٹ آفس کے باہر حقوق کراچی تحریک کے حوالے سے احتجاج کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم صدارت کریں گے۔

محکمہ موسميات نے آج سے کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ سائبرين ہوائيں بھی چليں گی جبکہ درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر ليگ کی پلاٹينيم کيٹگری ميں شامل 25 غيرملکی کھلاڑيوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ کرس گيل، راشد خان اور ڈيوڈ ملان جيسے بڑے ناموں نے دستيابی ظاہر کر دی۔ ڈرافٹنگ اتوار کے روز لاہور ميں ہوگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

اسامہ قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار پولیس اہلکاروں کےبیانات ریکارڈ کر لیے۔ آج مدعی مقدمہ کو اپنے گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پنجاب ميں اسکول حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی تاريخ سے ہی کھليں گے۔ وزير تعليم پنجاب مراد راس کہتے ہيں کہ تعليمی اداروں ميں رٹ پر عمل کرائيں گے۔ اسکول ایسوسی ایشن 11 جنوری سے اسکول کھلونے پر بضد ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر 13 فیصد بڑھ گئے۔ ایک سال میں ڈھائی ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ذخائر 2019 میں 18ارب ڈالر تھے اور اب 20 ارب 51 کروڑ ڈالرز ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube