Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پنجاب میں پبلک مقامات پر وائی فائی سہولت ختم کردی گئی

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2021 | Last Updated: 1 year ago

ساڑھے 19کروڑ روپے کی بچت کیلئے پنجاب کے بڑے شہروں ميں پبلک مقامات پر میسر مفت انٹرنیٹ (قائی فائی ) کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ کوئی وائی فائی کا نشہ نہيں چھين رہا، سب بحال ہوگا۔ پنجاب میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم سے 200 سے زائد مقامات پر لوگ مستفید ہو رہے تھے۔

پنجاب میں مفت وائی فائی کی سہولت راول پنڈی، ملتان، بہاولپور، فيصل آباد اور مری میں بھی دی گئی تھی، جب کہ میٹرو اسٹٰيشنز، ایئرپورٹس، کالجز میں بھی یہ سہولت دستياب تھی۔

مفت وائی فائی پر آئی ٹی بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس سے ساڑھے 19 کروڑ کا سالانہ نقصان ہو رہا تھا۔ پروجیکٹ سابق حکومت نے سال 2017 میں شروع کیا تھا۔

پی ٹی سی ایل کو بلز کی عدم ادائیگی پر سال 2019 میں بھی مفت انٹرنیٹ سروس کا پراجیکٹ بند کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube