پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹی سیکٹر پر بھارت کا جاسوس کواڈکاپٹر گرادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس کو پاک فوج کے جوانوں نے مارا گرایا ہے۔
بیان کے مطابق اسی طرح یکم جنوری کو ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر کو پاک فوج نے ایل او سی کے نوشیری سیکٹر میں گرادیا تھا۔