Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پی ڈی ایم کا اسلام آباد مارچ فیصلہ کن ہوگا، رانا ثنا

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 1 year ago

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد میں فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا۔ نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑا کر رہیں گے۔

لاہور میں انسداد منشيات عدالت کے باہر ميڈيا سے گفتگو ميں ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں پر حالات کے مطابق فیصلہ دیا ہے اور اس سے متعلق اپنا مؤقف دلیل سے پیش کیا۔ پی ڈی ایم تحریک سے حکومت پر عوامی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا، نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گھبرایا ہوا شخص کبھی کہتا ہے کہ میں گھبرایا ہوا ہوں؟ وزیراعظم کی حرکتیں دیکھیں وہ گبھرائے ہوئے ہیں، ان کے ترجمانوں کی فوج دفاع کیلئے روز بیٹھی ہوتی ہے۔ وقت آیا تو اسمبلیاں معطل کرکے استعفے دئیے جائیں گے، فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہوگا، یہ حکومت کام تو پہلے ہی نہیں کر رہی صرف اپوزیشن سے ٹکراؤ کر رہی ہے۔

پی ڈی ایم کی حکمت عملی سے متعلق رانا ثنا نے بتایا کہ یکم فروری کو پی ڈی ایم اجلاس میں پڑاؤ کی جگہ اور تاریخ طے ہوگی، سب کو علم ہے پڑاؤ پنڈی میں ہوا تو کہاں اور اسلام آباد میں ہوا تو کہاں ہوگا۔ حکومت نے 3 ماہ اپوزیشن کے جلسوں پر توجہ دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube