Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی: بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اورملازم کوقتل کردیا

SAMAA | and - Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_1824277" align="alignnone" width="660"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے علاقے گڈاپ ميں بيٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور ملازم کو قتل کردیا، خود کو بھی گولی مارلی۔ پوليس کے مطابق ملزم ذہنی مريض تھا۔

کراچی کے گڈاپ میں بحریہ ٹاؤن کے اپارٹمنٹ ميں رہنے والے 22 سالہ نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ سلمیٰ اور ملازم فاروق کو قتل کرديا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزم رات سے غائب تھا، والد اور چھوٹا بھائی شمائل کی تلاش ميں گئے ہوئے تھے، وہ گھر آيا اور دروازہ اندر سے بند کرليا، والد اور چھوٹے بھائی نے اندر جانے کی کوشش کی تو ملزم نے سب کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔

رپورٹ کے مطابق گھر آنے کے بعد ملزم نے والدہ اور ملازم کو قتل کيا اور فليٹ سے باہر آکر اپارٹمنٹ کی لابی ميں خود کو گولی مار لی۔

پوليس کے مطابق ملزم ذہنی مريض تھا، کچھ عرصہ قبل مختلف اسپتال ميں زير علاج بھی رہا ہے، دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube