Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بلوچستان: ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago

accident03

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وہیر کے مقام پر گاڑی مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی  اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

لیویز کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں شمس اللہ، بی بی شاکرہ اور بی بی اسماء شامل ہیں جبکہ زخمیوں کے نام عابد شاہ اور منظور شاہ ہیں۔

ادھر کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ضروری کارروائی کے بعد متوفی عبدالرشید کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube