چمن شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کےخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور احتجاج کیا۔
یکم جنوری بروزجمعہ چمن میں طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے واپڈا آفس کےسامنے دھرنا ديا اور نعرہ بازی کی۔مظاہرين نے انتظاميہ سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی آبادی اورمردہ کاریز ميں غيراعلانيہ بجلی بندش کی جارہی ہے۔ مظاہرين نے دھمکی دی کہ اگرچمن میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردینگے۔
مظاہرین کے احتجاج کےباعث علاقے میں کاروباراورروزمرہ امورمتاثرہوئے۔