Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان وہ ملک بنےگاجہاں کوئی بھوکانہيں سوئےگا،عمران خان

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جہاں کوئی بھوکا نہيں سوئے گا،پاکستان کو صنعتی ترقی کے ليے چين سے سيکھنا ہوگا،چين سے ٹيکنالوجی ٹرانسفر کے ليے کوششيں کررہے ہيں۔

جمعہ یکم جنوری کواسلام آباد میں گاڑیوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا میں کامیاب اقدامات سے لوگوں کو بھوک سے بچایا ہے،پاکستان وہ ملک بنے گا جہاں کوئی بھوک سے نہیں سوئے گا۔

وزیراعظم نےدوٹوک کہا کہ ہماری پوری کوشش عوام کوغربت سےنکالنا ہے،مستقبل ميں بہت سےبڑے چيلنج آئيں گے،سب کا سامنا کرنے کے ليے تيار ہيں۔

معیشت سےمتعلق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معيشت صحيح سمت ميں چل پڑی ہے،آج ٹيکسٹائل انڈسٹری اپنی مکمل استعداد کےساتھ چل رہی ہے اورٹيکسٹائل صنعتوں کوورکرنہيں مل رہےہیں۔

انھوں نےمزید کہا کہ سيمنٹ کی پيداوارريکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے،ہم نے اسپيشل اکنامک زون بنائے ہيں،اب ہم ہرقسم کے چيلنج سےنمٹنے کی صلاحيت رکھتے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube