لاہور میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر خريدار نے سیلز منیجر کو قتل کردیا، مقتول کی ڈیڑھ ماہ بعد شادی طے تھی۔ معمول کا گشت پر موجود ڈولفن اہلکاروں نے ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرليا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 سالہ فیصل کے سامنے کرسی پر بيٹھے شخص فرمان نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے وقت الیکٹرانکس کی دکان میں موجود عملہ جان بچا کر بھاگ نکلا، معمول کا گشت کرتے ڈولفن اہلکاروں کو پتہ چلا تو انہوں نے آکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اہلخانہ کے مطابق مقتول فیصل کی ڈیڑھ ماہ بعد شادی طے تھی۔
تھانہ شاليمار پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔