لاہور میں شدید سردی کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پارہ مزید گرنے کی پيشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے ایم 3 لاہورسےننکانہ صاحب تک بند ہے جبکہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی۔
کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواوں کے باعث موسم سرد ہے۔ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔