Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اہم خبریں:کراچی میں کوئی سڑک بندنہیں ہوگی،پیٹرول کی قیمت میں اضافےکاامکان

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 1 year ago

اکتیس دسمبر کی اہم خبروں کا احوال۔

مسلم لیگ نون کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی نے استعفوں کا آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا ہے اورکہا کہ آج دونوں ارکان اسمبلی کےاستعفوں پر فیصلہ دوں گا۔

سرکاری وصولی،ڈيوٹی،ٹيکس جمع کرانے کے ليے ايس بی پی بينکنگ سروسز کارپوريشن اورنيشنل بينک کی مجاز برانچيں آج کھلی رہيں گی۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نےسال نو ميں کوئی بھی سڑک بند نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔سمندر اور تفريحی مقامات جانے والے تمام راستے کھلے رہيں گے۔

سندھ ميں بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے ليے عارضی پناہ گاہيں قائم کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔فٹ پاتھوں پرموجود افراد کو پناہ گاہ ميں رکھا جائے گا۔

آمدن سے زائد اثاثوں کےالزام میں رہنما مسلم لیگ نون خواجہ آصف کوآج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں2روپے96پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube