Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سپريم کورٹ کا1ماہ میں رائل پارک ریزیڈنسی گرا کرپارک بنانے کا حکم

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2141619" align="alignnone" width="680"] فوٹو: آن لائن[/caption]

سپريم کورٹ نے 1 ماہ میں رائل پارک ریزیڈنسی کو گرا کر پارک بنانے کا حکم دے ديا۔عدالت نے شاپنگ مال کا منصوبہ فوری تحویل میں لینے اورمنصوبے میں خرید و فروخت بھی روکنے کی ہدايت کردی ہے۔

بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رائل پارک ریزیڈنسی کیس کی سماعت ہوئی۔ سپريم کورٹ نے رائل پارک ریزیڈنسی کوگرانےکاحکم اورعدالت نے رائل پارک ریزیڈنسی کی جگہ پارک بنانے کا حکم دیا۔

عدالت نےرائل پارک ریزیڈنسی کی عمارت گرانے کی کمشنر کراچی کو ایک ماہ کی مہلت دی۔چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ اگرحکومت کوزمین کی ضرورت نہیں تو پبلک پارک بنادیں۔

متاثرین کےوکیل نےبتایا کہ متاثرین کوابھی تک معاوضہ نہیں ملا ہے،مالکان میں سے ایک پارٹنرلندن اوردوسرا دبئی میں ہے۔عدالت نےاستفسار کیا کہ مالکان کے دوسرے پروجیکٹ کہاں گئے؟۔عدالت کو مزید بتایا گیا کہ رائل پارک ریزیڈنسی کے مالکان کا ایک پروجیکٹ ڈی ایچ اے میں زیرتکمیل ہے۔عدالت نے کمشنرکراچی کو ہدایت دی کہ اس پروجیکٹ کوٹیک اوورکریں اورہرقسم کی خریدوفروخت روک دی جائے۔

چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ کمشنر صاحب آپ کو کتنا ٹائم دیا،اب تک اسٹرکچر کھڑا ہوا ہے،اس اسٹرکچر کوکب تک ختم کریں گے،فوری طور پرختم کیا جائے۔ عدالت کوبتایا گیا کہ مشینوں کی قلت کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube