Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بجلی ڈیڑھ روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2136884" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی ایک روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کے مطابق درخواست اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

سی سی پی اے نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کے لیے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی۔

دونوں درخواستوں پر سماعت 30 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube