کراچی میں لانڈھی اسٹيشن کے قريب ٹرين کی زد ميں آکر 2 بہنيں جاں بحق ہوگئیں۔
شام کے وقت دونوں بہنیں کھيلتے ہوئے ريلوے ٹريک پر آئیں اور اچانک ٹرين کی زد ميں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
پڑوسی کے مطابق بچيوں کے ماموں پنجاب سے آئے تھے اور وہ بچوں کے ساتھ ريلوے ٹريک کے قريب بچيوں کے ساتھ غباروں سے کھيل رہے تھے۔ دونوں بچیاں غبارہ پکڑنے ریلوے ٹریک پر آگئی۔
والدہ کا کہنا تھا کہ بہت محنت سے انہيں پالا تھا اور وہ کھبی ريلوے ٹريک پر نہيں گئی تھیں۔ ميری دونوں بيٹياں ہنستے کھيلتے گھر سے گئی تھی اور واپس کپڑوں ميں ان کی لاش ملی ہے۔
بچيوں کی شناخت 6 سالہ فرح اور 5 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔