ڈپٹی چیئرمین سینٹ اورپیپلزپارٹی کےرہنماء سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کوسینٹ میں بلائیں گے،اگر نہیں آئےتو وارنٹ جاری کریں گے۔
لاہور میں اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ ملک میں تمام ادارے نیب کی ڈائریکشن پرچل رہے ہیں،اسی طرح چلنا ہےتوپھردیگر ادارے بند کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی میرے دوست ہے ،اپوزیشن کے استعفوں پر وہ دیگیں بانٹنا چاہتے ہیں تو بانٹ لیں۔سلیم مانڈوی والا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی استعفےدیئےتھےاورواپس ہوئےتھے۔
سلیم مانڈوی والاکا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کوسینٹ میں بلائیں گے،اگرنہیں آئےتووارنٹ جاری کریں گے۔
انھوں نےکہا کہ بزنس مین کا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے،سب چور ڈاکو نہیں ہیں،ہرادارےکواپنےلوگوں کاخوداحتساب کرنا چاہیے۔
انھوں نےدعویٰ کیا کہ سینٹ الیکشن کےوقت کوکوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔