کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے صدر ایمپریس مارکیٹ پر چھاپے کے دوران غیر قانونی طور پر پنجروں میں قید 4 بندر ضبط کر لیے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے صدر ايمپريس مارکيٹ پر چھاپہ مارا۔
Piku here is slowly settling in. There’s a sense of peace on her face now in photo 1 as compared to photo 2 of when she was first rescued yesterday. Photo 3 is the way she lived her life since she opened her eyes and took her first breath in this world... https://t.co/WItCFdwRr4 pic.twitter.com/LW200BYQ6B
— ACF Animal Rescue (@ACFAnimalRescue) December 18, 2020
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضبط شدہ بندروں کو ابتدائی طور پر محکمہ وائلڈ لائف منتقل کیا گیا جنہیں بعد ازاں قدرتی ماحول میں آباد کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا تھا کہ سندھ وائلڈ لائف قوانین کے مطابق بندروں کو پنجروں میں رکھناغیر قانونی ہے۔ لائسنس رکھنے والے ہی بندر کو نجی چڑیا گھر میں رکھ سکتے ہیں۔