Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

اسلام آباد، 6سالہ بچےکےقتل میں ملوث ماں کا3روزہ ریمانڈ

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago

CHILD-ABUSE-3-1

اسلام آباد میں ماں کے ہاتھوں 6سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمہ کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ماں نے مبینہ طور پر چچا کے پاس جانے کی ضد کرنیوالے 6سالہ بچے کی جان لے لی تھی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

ہولیس نے بيٹے کو تشدد کے ذريعے قتل کرنے والی ملزمہ نسيم بی بی کو رمنا پولیس نے ابتدائی چالان مکمل کرکے عدالت ميں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے پوليس کی جانب سے ملزمہ کے مزيد 3روزہ ريمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدايت کی کہ ملزمہ کا میڈیکل چیک اپ کروا کر تفتیش کی جائے۔

عدالت حکم دیا کہ ملزمہ کا ریمانڈ مکمل ہونے پر تفتیش کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم مقتول بچے کے ورثا کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں بچے نے چچا کے گھر جانے کی ضد کی جس پر ماں نے مبینہ طور پر غصے میں آکر 6سالہ بیٹے پر تشدد کیا جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

بچے کے والد گلفراز کا کہنا ہے کہ مزمل عباس پیدا ہو تو اپنے بےاولاد بھائی کو دے دیا تھا، میرا بیٹا 5سال اپنے چچا کے پاس ہی رہا، پچھلے سال ماں بچے کو واپس لے آئی تھی۔

گلفراز نے مزید بتایا کہ بچہ اپنے چچا کے پاس جانا چاہتا تھا، جس پر ماں مار پیٹ کرتی تھی، آج صبح کی مار پیٹ سے مزمل شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube