Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی میں موسم پھر تبدیل،گرد آلود ہوائیں

SAMAA | and - Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2120044" align="alignright" width="883"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کا موسم پھر تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ جس سے حد نگاہ کم ہو کر رہ گئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرد آلود موسم آئندہ 2 روز تک برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار تو معمول کے مطابق ہے مگر حد نگاہ کم ہوکر صرف 2 کلومیٹر رہ گئی ہے۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کو فوگ یا اسموگ نہیں کہا جائے گا، تاہم شہر قائد میں راتیں بدستور ٹھندی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ،خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ منگل کے روز اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں آج پیر 7 سمبر موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے، جو منگل کی صبح بھی چھائی رہے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کالام03 اور دیر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جب کہ کالام میں01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی06، پاراچنار منفی 05 ،گوپس، کالام منفی03 ، استور منفی 01 اور اسکردو میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار(رات) سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔

بارش اور برفباری کے متوقع علاقے

پیر سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش او رپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پیر سے منگل کے دوران بنوں ، کوہاٹ ، چارسدہ ، مردان ، پشاور ، کرم ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، بھکر ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

پیر / منگل کو کوئٹہ ، ژوب ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیر/ منگل کو مری اور گلیات میں بھی بارش / برفباری توقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube