Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

غیرقانونی فنڈنگ کیس: جماعت الدعوۃ کے 3رہنماؤں کو سزا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2116169" align="alignnone" width="800"] فوٹو: فیس بک[/caption]

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےغیرقانونی فنڈنگ کیس میں جماعۃ الدعوۃ کے 3رہنماؤں کو سزا سنادی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

جماعت الدعوہ کے رہنماؤں پرغیر قانونی فنڈنگ کےالزام میں سی ٹی ڈی نے2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

جماعت الدعوہ کےراہنماوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سےمجموعی طور پر 41مقدمات درج ہیں۔ 25 مقدمات کے فیصلے ہوچکے ہیں جبکہ 16کيسزعدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube