لاہور کے سروسز اسپتال میں آئی سی یو کے بیڈز ٹوٹے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سروسزاسپتال لاہور میں نصب کارڈیک مانیٹرز اور مصنوعی سانس کے آلات بھی خراب ہیں اور بیڈز کے ہائیڈارلک سسٹم خراب ہونے کے باعث اینٹوں کا سہارا لے کر گزارا کیا جارہا ہے جبکہ پنکھے وینٹی لیٹرز پر رکھ کر چلائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کہيں خرابی ہے تو اسے جلد ٹھيک کرليں گے۔
واضح رہے کہ ماضی میں لاہور کے سروسزاسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف، چودھری شجاعت حسین اور احسن اقبال سمیت کئی اہم شخصیات علاج کرواچکی ہیں۔