Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

نیب انکوائریاں: سرکاری ملازمین نےسب کوپیچھےچھوڑ دیا

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں سرکاری ملازمين نے سب کو پيچھے چھوڑ ديا۔

نيب کی نئی انکوائریوں میں سے 69 فیصد سرکاری ملازمین سے متعلق ہيں جبکہ 3ماہ کے دوران سرکاری ملازمین کیخلاف 59انکوائریاں شروع ہوئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق میں سرکاری ملازمین کیخلاف 20نئی انوسٹی گیشن بھی منظوری ہوئیں جبکہ صرف 6 فیصد نئی انکوائریاں کاروباری طبقے کے خلاف ہیں۔

سماء کی حاصل دستاویز کے مطابق 25فیصد انکوائريوں کا تعلق ہاؤسنگ فراڈ، دھوکا دہی اور سیاسی شخصیات سے ہے، نئے دائر مقدمات میں بھی 56 فیصد سرکاری ملازمین کی کرپشن کے گرد گھومتے ہيں۔

دستاویزات کے مطابق سیاسی شخصیات کیخلاف کیسز میں بھی متعلقہ محکموں کے سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے جے يوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، سيکرٹری جنرل اکرم درانی، سابق وزیرصحت عامر کیانی اور سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کيخلاف بھی انکوائریاں کی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube