Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سابق وفاقی وزیر احمد مختار کی نماز جنازہ و تدفین

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کی نماز جنازہ لاہور ميں ادا کردی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کی نماز جنازہ ڈيفنس لاہور ميں ادا کی گئی، جس ميں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سميت شہريوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری احمد مختار پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں متحرک رہے ليکن طویل عرصے سے علالت کے باعث عملی سیاست سے دور تھے۔

چوہدری احمد مختار سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوستوں ميں شمار ہوتے تھے، مرحوم نے پسماندگان ميں 2 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

چوہدری احمد مختار پیپلزپارٹی کے 2008ء سے 2013ء تک دور حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
PPP
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube