Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کوئٹہ: نان بائیوں کی ہڑتال، تمام تندور بند

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔

کوئٹہ میں ہڑتال پر موجود بان بائیوں کا کہنا ہے کہ 280 گرام روٹی کا موجودہ ریٹ 20 روپے ہے،اس لئے 350 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے کے بجائے 30 روپے مقرر کی جائے۔

نان بائیوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ روٹی کے نئے ریٹ کے نفاذ پر بہانے بنا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جان کر ہمیں ہڑتال کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس موقع پر نان بائیوں کے گروپ کا کہنا تھا کہ آج 22 اکتوبر سے کوئٹہ شہر میں تمام تندور بند رہیں گے۔ روٹی کے نئے ریٹ کے نفاذ تک ہماری ہڑتال جاری رہیگی۔

کوئٹہ شہر میں تندو بند ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں 100 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار روپے کا مل رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube